این اے 247 ضمنی انتخاب اداکارہ فضیلہ قاضی سیاسی میدان میں بھی شوہر کے قدم بقدم

مجھے امید ہے قیصر خان اس سیٹ پر کامیاب ہوں گے، فضیلہ قاضی


ویب ڈیسک October 21, 2018
آج کے ووٹرز وہ نہیں ہیں جن کو بسوں میں یا لالچ دے کر لایا جاتا تھا؛ فضیلہ قاضی فوٹوفائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ فضیلہ قاضی ضمنی انتخاب میں اپنے شوہر اداکار قیصر نظامانی کے ساتھ قدم بقدم کھڑی ہیں۔

اداکار قیصر نظامانی اورفضیلہ قاضی کا شمار پاکستان شوبز کی نامور جوڑیوں میں ہوتا ہے، فضیلہ قاضی نے ہر شعبے میں اپنے شوہر کا ساتھ دیا ہے اور اب وہ سیاسی میدان میں بھی قیصر نظامانی کے قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ضمنی انتخابات؛ فنکاروں کی بھی بھرپور دلچسپی

کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ملک کے نامور اداکار قیصر نظامانی پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترے ہیں۔ اداکارہ فضیلہ قاضی اپنی شوہر کی جیت کے لیے پُرامید ہیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 247 بہت بڑا حلقہ ہے، آج ووٹرز ضرور ووٹ کاسٹ کرنے نکلیں گے، آج حقیقی ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے، آج کے ووٹرز وہ نہیں ہیں جن کو بسوں میں یا لالچ دے کر لایا جاتا تھا، پیپلزپارٹی نے اس سیٹ پر بہت محنت کی ہے، مجھے امید ہے قیصر خان اس سیٹ پر کامیاب ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فنکارجو ووٹ ڈالنے میدان میں آئے

واضح رہے کہ عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ این اے 247 سے عارف علوی نے یہ سیٹ جیتی تھی، تاہم ان کے صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔ اس نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار آفتاب صدیقی، ایم کیو ایم کے صادق افتخار، پی ایس پی کے ارشد وہرہ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اداکار قیصر نظامانی کے درمیان مقابلہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں