نوازشریف سے قانونی مشیروں کی ملاقات زیر سماعت مقدمات پر مشاورت

ملاقات میں شہبازشریف کی نیب میں گرفتاری پر بھی قانونی مشاورت

واجد ضیاء پر دوبارہ جرح کا حق دیا جائے، درخواست کا متن۔ فوٹو:فائل

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے قانونی مشیروں سے احتساب عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر مشاورت کی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جاتی امرا میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے ان کے قانونی مشیروں نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں خواجہ حارث، اعظم نذیر تارڑ،نصیر بھٹہ اور سابق سیکرٹری پراسیکیوشن سینیٹر رانا مقبول احمد شامل ہیں۔

ملاقات کے دوران نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں زیر سماعت نیب ریفرنسز، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف اپیل کے علاوہ شہباز شریف کی گرفتاری، ان سے تفتیش اور ان کے ریمانڈ میں مزید ممکنہ توسیع نہ ہونے دینے کے لیے مشاورت کی گئی۔
Load Next Story