
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں جس کے نتیجے میں کلگام میں 8 کشمیری شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی، مزید 8 نوجوان شہید
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے پلوامہ میں حاملہ خاتون کو شہید کردیا اور پلوامہ میں خاتون کی شہادت کے 15 گھنٹے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی، پلوامہ میں کرفیو نافذ ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔