پیپلزپارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس اتوار کو بھی جاری رہے گا جس کے لیے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں

اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تحاریک بھی لائی جائیں گی جب کہ بجٹ کی منظوری جون کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔


قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے شروع ہو گا، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے جس کے لیے طویل تقریر تیار کر لی گئی ہے، خورشید شاہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر کے دوران پیپلز پارٹی کی حکومت پر کی گئی تنقید کا جواب بھی دیں گے، قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس اتوار کو بھی جاری رہے گا جس کے لیے ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تحاریک بھی لائی جائیں گی جب کہ بجٹ کی منظوری جون کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story