فلم”سوری“ کی کاسٹ منظر عام پر آگئی

فلم اگلے سال 2019 میں ریلیز ہوگی


Staff Reporter October 21, 2018
فلم اگلے سال 2019 میں ریلیز ہوگی۔ فوٹو : فائل

معروف اداکار فیصل قریشی اور ہدایت کار سہیل جاوید کی فلم"سوری" کی کاسٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

گذشتہ روز کراچی کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پُروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ کو متعارف کروایا گیا جن میں فیصل قریشی، آمنہ شیخ،زاہد احمد اورسونیا حسین شامل ہیں۔ اس موقع پر سہیل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے، یہ ایک رومانوی ڈرامہ ہے جو یقینا شائقین کے دل موہ لے گا۔ فلم کی کہانی سہیل جاوید اور آصمہ نبیل نے مشترکہ طور پر لکھی ہے جس کی ہدایات سہیل جاوید دیں گے جب کہ فلم اگلے سال 2019 میں ریلیز ہوگی۔

فلم 'سوری' سے فیصل قریشی کی بڑے پردے پر واپسی ہے، انہوں نے فلم انڈسٹری کے احیاء کے بعد اب فلم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے فلم منٹو میں مختصر کردار ادا کیا تھا۔ فلم کے کرٹن ریزر میں انڈسٹری کے معروف وممتاز اداکاروں نے شرکت کی جن میں اداکار ندیم بیگ، ثمینہ پیرزادہ، ہمایوں سعید، فہد مصطفی، عبداللہ کادوانی، جرجیس سیجا، ثنا فیصل، فیضان شیخ، عدیل عادی، عرفان ملک، عاصم جوفا، آسمہ نبیل، عدنان صدیقی و دیگر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں