اوبر نے رائیڈرز اور ڈرائیورز کیلیے نیا حفاظتی فیچر ’ٹول کٹ‘ متعارف کرادیا

ٹول کٹ کا فیچر جدید خصوصیات پر مشتمل ہے جس کا مقصد صارفین کی حفاظت کو مزید بڑھانا ہے


ویب ڈیسک October 22, 2018
ٹول کٹ کا فیچر جدید خصوصیات پر مشتمل ہے جس کا مقصد صارفین کی حفاظت کو مزید بڑھانا ہے، اوبر (فوٹو: اںٹرنیٹ)

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے دنیا بھر میں رائیڈرز اور ڈرائیورز کے لیے ایپ میں خصوصی حفاظتی فیچر 'ٹول کٹ' متعارف کرادیا۔

اوبر کمپنی کے مطابق ادارے نے یورپ سے لے کر پاکستان تک 38 ممالک میں اپنے رائیڈرز اور ڈرا ئیورز کے لیے سیفٹی ٹول کٹ کا فیچر متعارف کروا دیا ہے، اس ٹول کٹ میں سیفٹی سینٹر، قابل اعتماد رابطے، ٹرپ شیئر، ہنگامی مدد کے بٹن اور کالر (Anonymization) پرائیویسی کی خصوصیات شامل ہیں۔

اوبر نے یہ فیچر 20 اکتوبر سے متعارف کرادیا ہے جو اگلے چند ہفتوں میں یورپ، مشرق وسطی ، افریقا اور پاکستان بھر کے لاکھوں ڈرائیورز، رائیڈرز اور کوریئر کے لیے قابل عمل ہوچکا ہے۔ ٹول کٹ کا فیچر جدید خصوصیات پر مشتمل ہے جس کا مقصد صارفین کی حفاظت کو مزید بڑھانا اور تمام صارفین کے لیے شفافیت اور احتساب میں اضافہ کرنا ہے۔ اس فیچر میں درج ذیل خصوصیات ہیں۔

ایمرجنسی بٹن

ایپ میں موجود پش بٹن کو دبانے سے، رائیڈر اور ڈرائیور / کوریئرز کو براہ راست ضرورت کے وقت مقامی پولیس اسٹیشن سے منسلک کر دیا جاتا ہے۔

قابل اعتماد رابطے

رائیڈرز اپنے ٹرپ کو قابل اعتماد پانچ لوگوں کے ساتھ آسانی سے شیئر کرسکتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق تفصیلات شئیرکر سکیں گے۔

سیفٹی سینٹر

ایک نئی ایپلی کیشن پر مشتمل حفاظتی معلومات کا مرکز جہاں صارف انشورنس، کمیونٹی گائیڈ لائنز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے حفاظتی تجاویزحاصل کرسکتے ہیں۔

شئیر ٹرپ

ڈرائیور آسانی سے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اپنے مقام اور ٹرپ کی تفصلات شئیر کرسکتے ہیں۔

کالر (Anonymization)پرائیویسی

اوبر کا استعمال کرتے ہوئے جب رائیڈرز اور ڈرائیورز ایک دوسرے کو فون کے ذریعے رابطہ کریں گے تو ان کے نمبر پر رازداری کو برقرار رکھا جائے گا۔

اوبر کے گلوبل ہیڈ آف سیفٹی پراڈکٹ سچن کنسل کا کہنا ہے کہ ہر روز اوبر ایپلی کیشن میں تقریبا 15 ملین ٹرپ مکمل ہوتی ہیں، اس نئی حفاظتی ٹول کٹ کو متعارف کروا نے پر ہمیں فخر ہے جو تمام صارفین کو اپنے سفرمیں محفوظ اور منسلک رہنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور ہمارے حفاظتی اقدامات کو مضبوط بناتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔