کامرہ ائیر بیس حملہ ملک کے خلاف سازش ہے الطاف حسین

کامرہ ائیر بیس پہ حملہ اور ہندووں کی نقل مکانی پاکستان کے خلاف...

الطاف حسین نے ملک کے دانشوروں، کالم نگاروں اور سیاسی، مزہبی رہنماوں سے درخواست کی ہے کہ ملک کو درپیش ان مسائل کا سد باب تلاش کریں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کے چیف الطاف حسین نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو اقتدار کیلئے لڑنے کے بجائے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے اوپر توجہ دینی چاہئیے۔

لندن سے دئیے گئے اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا "کامرہ ائیر بیس پہ حملہ اور ہندوؤں کی نقل مکانی پاکستان کے خلاف ایک ہی سازش کی دو کڑیاں معلوم ہوتی ہیں۔"


الطاف حسین نے ملک کے دانشوروں، کالم نگاروں اور سیاسی، مذہبی رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ ملک کو درپیش ان مسائل کا سد باب تلاش کریں۔


حال ہی میں ایم کیو ایم کے ممبران نے راونڈ ٹیبل کانفرنس منعقد کرنے کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ راونڈ ٹیبل کانفرنس کا مقصد ملک کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے ملٹری لیڈرشپ اورمذہبی اور سیاسی رہنماؤں کی رائے حاصل کرنا ہے۔

ایم کیو ایم کے ممبران نے اس سلسلے میں کراچی میں صدر آصف علی زرداری، جماعت اسلامی سے لاھورمیں اور پاکستان مسلم لیگ قائد سے اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں۔

Recommended Stories

Load Next Story