
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزرا کے خلاف تحقیقات کی خبرمیں حقیقت نہیں ہے، وزیراعظم نے کسی وزیر کے خلاف نا تو کوئی بات کی اور نہ ہی تحقیقات کاحکم دیا، انہوں نے زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔
There is no probe against any minister, neither PM commented on any such probe. PM did emphasis that he will not tolerate any corruption, it’s absolutely unethical for a Newspaper to make such headline without bothering for version of Government
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 22, 2018
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کا 3 وزرا کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کابینہ اجلاس کے دوران تمام سرکاری افسروں کو کمرے سے نکالنے کے بعد وزرا سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے اپنے 3 وزرا کے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔