فواد چوہدری نے وزرا کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی تردید کردی

وزیراعظم نے کسی وزیر کے خلاف نا تو کوئی بات کی اور نہ ہی تحقیقات کاحکم دیا، وزیر اطلاعات

وزیراعظم نے زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔ فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزرا کے خلاف تحقیقات کی خبر میں حقیقت نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزرا کے خلاف تحقیقات کی خبرمیں حقیقت نہیں ہے، وزیراعظم نے کسی وزیر کے خلاف نا تو کوئی بات کی اور نہ ہی تحقیقات کاحکم دیا، انہوں نے زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔




اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کا 3 وزرا کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کابینہ اجلاس کے دوران تمام سرکاری افسروں کو کمرے سے نکالنے کے بعد وزرا سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے اپنے 3 وزرا کے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
Load Next Story