شہباز شریف کی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عدالت شہباز شریف کی گرفتاری کالعدم قرار دے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک October 22, 2018
عدالت چیئرمین نیب کا شہباز شریف کی گرفتاری کالعدم قرار دے، درخواست میں موقف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت کے لیے لائرز فاونڈیشن کی جانب سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں انکوائری مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتار کیا گیا حالانکہ انکوائری مکمل اور جرم ثابت ہونے سے قبل نیب کا ملزم کو گرفتار کرنا آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیرمین نیب کا دوران انکوائری کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار آئین سے متصادم ہے، چیئرمین نیب نے شہباز شریف کو کیس میں فری اور فیر ٹرائل کا حق نہیں دیا، آرٹیکل 10 کے تحت فری اینڈ فیر ٹرائل ہر ملزم کا بنیادی حق ہے لہذا عدالت چیئرمین نیب کا شہباز شریف کی گرفتاری کالعدم قرار دے۔ درخواست میں اجمل میاں اور جسٹس حمود الرحمن کے فیصلوں کے حوالے دیئے گئے ہیں

واضح رہے شہباز شریف پر لطیف سننز کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کرکے خواجہ سعد رفیق کی کاسا کنسٹرکشن کمپنی کو دینے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں