ایرانی صدر کے انتخاب کیلئےڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاریحسن روحانی کو برتری

انتخابی دوڑ میں باقر قالیباف دوسرے، محسن رضائی تیسرے، سعیدجلیلی چوتھے،علی اکبرولایتی5ویں اورمحمد غرضی چھٹے نمبرپرہیں۔


ویب ڈیسک June 15, 2013
ایرانی آئین کے مطابق کامیاب ہونے والے امیدوار کےلئے 50 فیصد سے زائد ووٹ لینا ضروری ہے. فوٹو: رائٹرز

ایران میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، جس کے مطابق اصلاح پسند رہنما حسن روحانی کو دیگر امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔


ایرانی الیکشن کمیشن کے سربراہ صفر علی برات لو کے مطابق صدارتی انتخابات میں پولنگ کی شرح 70 فیصد رہی ہے عوام نے حق رائے دہی کے لئے بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا جس کے باعث پولنگ کے لئے مقررہ وقت میں 5 گھنٹوں کا اضافہ کیا گیا، صفر علی برات لو کا کہنا تھا کہ ایران کی صدارت کے لئے 6 امیدوار میدان میں ہیں جن میں حسن روحانی سب سے آگے ہیں، جن کے بعد محمد باقر قالیباف ہیں، محسن رضائی تیسرے ، سعید جلیلی چوتھے، علی اکبر ولایتی پانچویں اور محمد غرضی چھٹے نمبرپر ہیں۔


واضح رہے کہ ایرانی آئین کے مطابق کوئی بھی شخص لگا تار تیسری مرتبہ صدر نہیں بن سکتا اس لئے موجودہ صدر محمود احمدی نژاد انتخابی عمل سے باہر ہیں، صدارتی امیدواروں کا انتخاب ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کرتے ہیں۔ کامیاب ہونے والے امیدوار کےلئے 50 فیصد سے زائد ووٹ لینا ضروری ہے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں 21 جون کو صدارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ہوگا جس میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |