سیڈلنگس نے نیو یارک فلم میلے میں دوایوارڈ جیت لیے

یہ فلم جسے لمحہ بھی کہا جاتا ہے،سات زمروں کے لیے نامزد ہوئی تھی۔


Rafay Mahmood August 17, 2012
فلم میں لیڈ رول کرنے والی اداکارہ آمنہ شیخ۔ فوٹو: فیس بک

OSLO: پاکستانی فلم سیڈلنگس نے،جو نیو یارک سٹی میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی تھی، افتتاحی تقریب میں دو بڑے ایوارڈ جیت لیے.

یہ فلم،جو بوڈہیسٹا ورک کی پیشکش تھی،بہترین فلم ہونے پر پیپلز چوائس ایوارڈ جیتا،اور اداکارہ آمنہ شیخ کو لیڈ رول میںبہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ فلم جسے لمحہ بھی کہا جاتا ہے،سات زمروں کے لیے نامزد ہوئی تھی۔ سیڈلنگس کو بہتریں فلم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا،بہترین ڈائریکٹر کے لیے منصور مجاہد،بہترین اداکارہ کے لیے لیڈ رول کرنے والی آمنہ شیخ،بہترین اداکار ک لیے لیڈ رول کرنے والے موہب مرزا، سپورٹنگ رول کے لیے گوہررشید کونامزد کیا گیا تھا۔

سیڈلنگس ایک پاکستانی فیچر فلم ہے،جس میں آمنہ شیخ،موہب مرزا اور گوہر رشید نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اس فلم کی پروڈکشن جون،2012 میں مکمل ہوئی تھی،جسے نئے آنے والے ڈائریکٹر منصار مجاہد نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اس فلم کی کہانی تین افراد کی گرد گھومتی ہے،جنکا ایک تباہ کن حادثے سے تعلق ہے۔اس دل دہلا دینے والی کہانی میں نقصان،معافی اور چھٹکارا پانے کا ڈر دکھایا گیا ہے۔اس فلم میں ٹوٹی ہوئی زندگی کے خوفناک امکانات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |