پنجاب میں خسرہ سے مزید 3 پھول مرجھا گئے صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 158 ہو گئی

پنجاب بھرمیں خسرہ کےشکار مریضوں کی تعداد17849ہےجبکہ لاہور شہر میں5186 بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا ہوئے، محکمہ صحت

پنجاب بھرمیں خسرہ کےشکار مریضوں کی تعداد17849ہےجبکہ لاہور شہر میں5186 بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا ہوئے، محکمہ صحت فوٹو: رائٹرز

KARACHI:
پنجاب میں خسرہ سے مزید 3 پھول مرجھا گئےجس کے بعد صوبے بھر میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 158 ہو گئی۔


محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں زیر علاج 2 بچے خسرہ کی وجہ سے دم توڑ گئے،محکمہ صحت کے اعداو شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے 160 نئے مریض لائے گئے جن میں سے 30 کو لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں لایا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے اب تک پنجاب بھر میں خسرہ کے شکار مریضوں کی تعداد 17 ہزار 849 ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 5 ہزار186 بچے خسرہ کے مرض میں مبتلا ہوئے،سرکاری ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں رواں سال اب تک کل 158 بچے خسرہ کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں جن میں سے لاہور کے اسپتالوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 84 ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story