سیکیورٹی فورسز نے بولان میڈیکل کمپلیکس کو دہشت گردوں سے کلیئر کرالیا

فورسز نے آپریشن کے دوران بولان میڈیکل کمپلیکس میں یرغمال بنائے گئے 34 افراد کو بھی بحفاظت بازیاب کرالیا۔


ویب ڈیسک June 15, 2013
سیکیورٹی اہلکاروں نے بولان میڈیکل کمپلیکس پر حملہ کرنے والے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI: سیکیورٹی فورسز نے بولان میڈیکل کمپلیکس کو دہشتگردوں سے کلیئر کرالیا ہے، دو گھنٹے سے زائد دورانیے پر مشتمل اس کارروائی میں ایک خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بولان میڈیکل کملیکس کے شعبہ حادثات میں ویمن یونیورسٹی کی زخمی طالبات کو طبی امداد فراہم کی جارہی تھی کہ ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے ساتھ ہی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اسی دوران دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر دستی بم بھی پھینکا گیا۔ جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالمنصور خان کاکڑ اور 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے۔

اسپتال کو دہشت گردوں کے قبضے سے چھڑانے کے لئے سی پی او کوئٹہ محمد زبیر میر کی سربراہی میں پولیس، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں نے آپریشن شروع کیا، دو گھنٹے سے زائد دورانئے پر محیط اس آپریشن میں ایف سے اور پولیس کے خصوصی کمانڈوز نے حصہ لیا جبکہ اس موقع پر اسپتال کے اطراف عمارتوں کی چھتوں پر ایف سی اہلکار مورچہ بند رہے اور آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔ آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی میں یرغمال بنائے گئے34 افراد کو بھی بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں