ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ  ڈالر دینے کا فیصلہ

1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر فنڈ کی صورت جب کہ 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بطور قرض فراہم کیے جائیں گے


ویب ڈیسک October 22, 2018
1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر فنڈ کی صورت جب کہ 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بطور قرضہ فراہم کیے جائیں گے (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک گرین کلائمیٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، اے ڈی بی کی طرف سے پاکستان کو 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر گرانٹ دی جائے گی جب کہ 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی صورت میں دیئے جائیں گے۔

یہ پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 7.1 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی ایشیائی ترقیاتی بینک کے عہدے دار نے پاکستان میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر حکام سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے 7.1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا۔

دریں اثنا چند روز قبل آذر بائیجان کے حکام نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے 10 کروڑ ڈالر قرض دینے کی پیشکش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں