جمہوری طاقتیں کمزور نظر آرہی ہیں اس لئے اب کوئی لائحہ عمل طے کرنا ہوگا زرداری

موجودہ صورت حال میں آپ کی نواز شریف سے ملاقات ضروری ہے،فضل الرحمان کا آصف زرداری کو مشورہ


ویب ڈیسک October 22, 2018
،موجودہ حکومت کے طور طریقے جمہوری نہیں۔ آصف زرداری فوٹو:اسکرین گریب

ISLAMABAD: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوری طاقتیں کمزور نظر آرہی ہیں اس لئے اب کوئی لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کے گھرجاکر ملاقات کی جس میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال میں آپ کی نواز شریف سے ملاقات ضروری ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے حکومت چلتی نظر نہیں آرہی، حکومت سے بات نہیں کروں گا کیوں کہ اگر سمجھوتہ کرنا ہوتا تو پرویزمشرف کا دور بہتر تھا۔

سابق صدر نے کہا کہ 10 سال تک جمہوریت کے لئے مل کر کام کیا، ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ غیرجمہوری طاقتوں کو موقع نہ ملے، اس وقت بھی جمہوریت کی بقا کے لئے اپنا فرض نبھارہے ہیں، اب ہمیں جمہوری طاقتیں کمزور نظر آرہی ہیں اس لئے اب کوئی لائحہ عمل طے کرنا ہوگا، سب کا مؤقف ہے کہ مل کر چلا جائے۔

آصف زرداری نے کا کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کررہے ہیں، سب کے سامنے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی بات بھی رکھیں گے تاہم اس حوالے سے وقت بتائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ جمہوریت کوبچانا ہے اور یہ ضروری بھی نہیں کہ حکومت کو گرایا جائے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ متفق ہیں ساری اپوزیشن مل کر ایک مؤقف اختیار کرے اور ہم سب کا بنیادی مؤقف ہے کہ جمہوریت کو جعلی مینڈیٹ حاصل ہے، اپوزیشن مل کر مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کرے گی اور آئندہ چند روز میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں