الجزیرہ ٹی وی نے فکسنگ سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے پی سی بی
کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے کار بند ہیں، پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے الجزیرہ ٹی وی کے فکسنگ سے متعلق الزام پر کہا ہے کہ نشریاتی ادارے نے کرکٹ میں کرپشن کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے۔
پی سی بی نے قطری ٹی وی کی فکسنگ ڈاکومینٹری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی نے فکسنگ سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے تاہم پی سی بی اور آئی سی سی اس حوالے سے دکھائی جانے والی ڈاکومنٹری کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ٹھوس شواہد فراہم کیے جانے پر کوئی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی کرکٹرز کے فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف
بورڈ کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے کار بند ہیں، اور اسپاٹ فکسنگ میں کرکٹرز کو سزائیں ہماری پالیسی کا ثبوت ہیں جب کہ آئی سی سی سے تحقیقات میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔