پاکستان کو سعودی عرب سے قرض کی اشد ضرورت ہے وزیراعظم

صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر سعودی عرب پر تنقید نہیں کرسکتے، عمران خان


ویب ڈیسک October 22, 2018
ریاض اور تہران کو مذاکرات کرنے چاہئیں اس ضمن میں مصالحتی کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہیں (فوٹو:فائل)

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار ہے اس لیے ملک کو سعودی قرضے کی اشد ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، امت مسلمہ اس وقت کسی تنازع کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاض اور تہران کو بھی اپنے تمام تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنی چاہئیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سود کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو سعودی عرب سے قرضے کی اشد ضرورت ہے۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ صحافی کے قتل پر سعودی عرب پرتنقید نہیں کرسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں