بھارت میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بھارتی روپے کی قدر ميں مسلسل کمی کی وجہ سے کیا گیا۔


ویب ڈیسک June 15, 2013
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بھارتی روپے کی قدر ميں مسلسل کمی کی وجہ سے کیا گیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے بعد پڑوسی ملک بھارت میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر تک کا اضافہ کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی تیل کمپنیوں نے بھارت روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد گزشتہ 14 روز کے دوران دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا ہے، آج شام سے نافذ ہونے والی نئی قیمتوں کے بعد نئی دہلی میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 66.39 روپے ، ممبئی میں 74.60 روپے، کولکتہ میں 73.79 روپے اور چنائے میں 69.39 روپے ہو جائے گی جب کہ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔