جسٹس انوار الحق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججز سمیت 8 ایڈیشنل ججز کا بھی تقرر کردیا ہے


ویب ڈیسک October 22, 2018
صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججز سمیت 8 ایڈیشنل ججز کا بھی تقرر کردیا ہے (فوٹو : فائل)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکر دیا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکر دیا، ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے 6 ایڈیشنل ججز کو بھی لاہور ہائی کورٹ کا جج مقرر کردیا ہے جن میں جسٹس مجاہد مستقیم احمد، جسٹس اسجد جاوید غرال، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس چوہدری عبدالعزیز، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔

صدرمملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے لیے 8 ایڈیشنل ججز بھی مقرر کردیئے ہیں جن میں عاصم حفیظ، صادق محمود خرم، محمد وحید خان، احمد رضا، رسالت حسن سید، انوار الحق، فاروق حیدر اور شکیل الرحمان خان شامل ہیں۔ ان 8 ایڈیشنل ججز کا تقرر ایک سال کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس محمد یاور علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں