شعیب اختر کی پاکستانی ٹیم کا باولنگ کوچ بننے کی خواہش

میں پاکستانی ٹیم کا باولنگ کوچ بننے کیلئے تیار ہوں, شعیب اختر


AFP August 17, 2012
ا پنے ملک کے لئے خدمات انجام دینا میرے لئے فخر کی بات ہو گی"، شعیب اختر۔ فوتو: ای ایف پی/ فائل

ہمیشہ کانٹروسرسیز میں گھرے فاسٹ بالر شعیب اختر نے اپنا نام قومی ٹیم کے باولنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے کی فہرست میں شامل کرا دیا ہے۔

پاکستان باولنگ کوچ کے تقرر کیلئے تب سے کوشاں ہے جب آسٹریلین ڈے واٹ مورنے ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض سنبھالے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے باولنگ کوچ کے تقرر کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

دوسری جانب شعیب اجتر کا کہنا ہے" میں پاکستانی ٹیم کا باولنگ کوچ بننے کیلئے تیار ہوں۔"

اپنے کیرئیر میں ہمیشہ تنازعات میں گھرے رہنے والے شعیب اختر نے کرکٹ سےگزشتہ سال ورلڈ کپ کے بعد ریٹائیرمنٹ حاصل کی۔ انھوں نے اپنے کیرئیر کے دوران46 ٹیسٹ میچز میں 178 وکٹس اور 163 ون ڈے میچز میں 247 وکٹس حاصل کیں۔ اختر نے کہا "ا پنے ملک کے لئے خدمات انجام دینا میرے لئے فخر کی بات ہو گی"۔

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا آغاز28 اگسٹ سے یو اے ای میں ہو رہا ہے۔ اس سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

اختر کا کہنا ہے کہ او ڈی آئیز میں پاکستان کو عمر گل کی کمی محسوس ہو گی۔ انھوں نے کہا "عمر گل اور بریٹ لی دونوں کی کمی سیریز میں شدت سے محسوس کی جائیگی، لیکن یہ شائیقین کیلئے ایک سنسنی خیز سیریز ثابت ہو گی اور باولرز کا اس میں اہم رول ہو گا۔"

لی جن کو اختر کی طرح ہی تیز باولر سمجھا جاتا رہا ہے نے پچھلے ہفتہ ہی کرکٹ سے ریٹائیرمنٹ لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں