سعودی عرب کی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیک

ہیکرز نے ویب سائٹ پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویر لگا دی تھی


ویب ڈیسک October 23, 2018
ہیکرز نے ویب سائٹ پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویر لگا دی تھی ۔ فوٹو :انویسٹمنٹ کانفرنس ویب سائٹ

سعودی عرب کی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی جسے کچھ دیر بعد بحال کرلیا گیا۔

سعودی عرب کی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی ویب سائٹ ہیکرز نے ہیک کرلی اور اس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی تصویر لگا دی اور تصویر کے ذریعے الزام عائد کیا گیا کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان ملوث ہیں تاہم کچھ دیر بعد حکام نے ویب سائٹ بحال کرالی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔ وہ آج ریاض میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں دنیا بھر سے ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کار، بڑی کاروباری کمپنیوں اور ہائی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان شرکت کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں