تشدد کا شکار بچی 11سالہ کنزا والد کو دینے کی استدعا مسترد
مرکزی ملزمہ ڈاکٹر عمارہ روپوش، بچی کے والدین سے راضی نامے کی کوششیں جاری، پولیس سرگرم۔
راولپنڈی میں تشددکا شکار 11سالہ کنزا کوضلعی انتظامیہ نے والد کے سپردکرنے کی استدعا مستردکردی۔
عدالت نے قراردیا کہ کنزا تاحکم ثانی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد رہے گی اور صرف عدالتی حکم پر ہی بچی کو والدکے سپردکیا جائیگا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کنزا کیلیے خصوصی طور پر نئے ملبوسات خریدکراسے پہنا دییے گئے۔
گزشتہ روز بچی کو اسکارف میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے پولیس کی سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا مگرمیڈیا کوبات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس مقدمے میں عبوری ضمانت کرانیوالے ڈاکٹرمحسن ریاض آج (منگل کو) اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
دوسری طرف مقدمے کی مرکزی ملزمہ ڈاکٹرعمارہ ریاض روپوش ہوگئی ہیں، مقدمے میں پولیس کی طرف سے لگائی جانیوالی تینوں فوجداری دفعات328اے،329اے اور 342 قابل راضی نامہ ہیں اس لیے اس مقدمے میں بچی کے والدین کے ساتھ راضی نامہ کی بھرپورکوشش کی جارہی ہے جس میں پولیس اہم کردار ادا کر رہی ہے۔