ٹی ٹوئنٹی سیریز شعیب ملک کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک

شعیب ملک باپ بننے کی خوش خبری آنے کے بعد ہی دبئی کی اڑان بھریں گے


Muhammad Yousuf Anjum October 23, 2018
ٹیم جوائن نہ کرنے کی وجہ سے شعیب ملک شاید آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی حصہ نہ لے سکیں۔ فوٹوفائل

قومی ٹیم کے سینئر ترین بیٹسمین شعیب ملک کسی بھی وقت متوقع بچے کی ولادت کی وجہ سے ابھی تک ٹیم کو جوائن نہیں کرسکے۔

شعیب ملک ٹیم جوائن نہ کرنے کی وجہ سے شاید آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی حصہ نہ لے سکیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اب کسی بھی لمحے ماں بن سکتی ہیں۔ شعیب ملک باپ بننے کی خوش خبری آنے کے بعد ہی دبئی کی اڑان بھرنے کے قابل ہوں گے۔ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ وہ دوسرے اور تیسرے میچز کے لیے دستیاب ہو سکیں گے۔

سابق کپتان نے تمام تر صورت حال سے ٹیم انتظامیہ اور بورڈ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جارہا ہے، پاکستانی ٹیم نے سیریز کے لیے پریکٹس سیشن بھی شروع کردئیے ہیں تاہم شعیب ملک ابھی تک بھارتی شہر حیدرآباد میں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے پاس موجود ہیں۔

کرکٹر کے خاندانی ذرائع کے مطابق بچے کی ولادت اب کسی بھی وقت متوقع ہے، شعیب کی اہلیہ اور سب گھر والوں کی خواہش ہے کہ خوشی کے ان لمحات میں شعیب ملک اسپتال میں موجود ہوں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستانی میچز ختم ہوتے ہی شعیب ملک پی سی بی اور ٹیم انتظامیہ سے باقاعدہ چھٹیاں لے کر اپنے سسرال میں آگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں