مچھ میں پیٹرول سے بھری وین ٹرک سے ٹکراگئی 7 افراد جاں بحق
آگ لگنے سے قریب موجود 2 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں، لیویز
بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں قومی شاہراہ پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مچھ میں شاہراہ بولان پر پیٹرول سے بھری وین ٹریک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث قریب ہی موجود دو مزید گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں جب کہ آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
آگ لگنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل پسے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔