
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سیاستدانوں کے بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کے لیے ووٹ چاہئیں لیکن اب آصف زرداری کے پاس صرف نوٹ رہ گئے ہیں، کیونکہ ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ہیں۔
زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا۔ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کیلئے ووٹ چاہئیں زرداری صاحب کے پاس اب صرف نوٹ رہ گئے ہیں ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ہیں۔ https://t.co/LQPG9X8h7K
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 23, 2018
فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم کو ملنے والا احترام مسلم امہ میں پاکستان کے مقام کو ظاہر کرتا ہے، ریاض میں انتہائی مصروف دن منتظر ہے اور اب سے کچھ دیر بعد وزیراعظم کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
اب سے کچھ دیر بعد وزیر اعظم کا کانفرنس میں سوال وجواب کا سیشن ہو گا پھر خادم الحرمین شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقات اور پھر سعودی وزراء بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی وزیر اعظم کی مصروفیات کا حصہ ہیں۔ https://t.co/sTHwlj5RtE
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 23, 2018
وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خادم الحرمین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی وزراء سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی وزیراعظم کی مصروفیات کا حصہ ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔