اپوزیشن کا حکومت کیخلاف 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا امکان

مولانا فضل الرحمان نے دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کردیے

مولانا فضل الرحمان نے دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کردیے فوٹو:فائل

اپوزیشن کی جانب سے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا قوی امکان ہے۔

حزب اختلاف نے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات


اس سے قبل آصف زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کے خلاف قرارداد لانے کی بھی تجویز دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے 31 اکتوبر کو کل جماعت کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے میزبان مولانا فضل الرحمان ہوں گے جب کہ تمام انتظامات بھی وہ خود کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نہ یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ہی ملک چلا سکتی ہے، آصف زرداری

مولانا فضل الرحمان نے تاریخ سے متعلق آصف زرداری کو بھی آگاہ کردیا ہے اور دیگر جماعتوں سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں۔ اے پی سی کی تاریخ سے متعلق دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
Load Next Story