شہید سپاہی اقبال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

چار دہشتگردوںکی شناخت ہو گئی، تعلق وزیرستان سے تھا، رحمان ملک


Numainda Express August 17, 2012
اقبال کی شہادت پر اسکے بوڑھے ماں باپ کو اس سے بچھڑنے کا غم تو ہے لیکن اس کی شہادت پر فخربھی ہے۔فوٹو: ایکسپریس

کامرہ ائیر بیس پہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد اقبال کی نمازِجنازہ اداکردی گئی۔

شہیدسپاہی کاجسد خاکی راولپنڈی سےہیلی کاپٹرکے ذریعےسرگودھا ایئربیس لایاگیاجس کے بعد اسےایمبولینس کےذریعےاسکےآبائی گاؤں پہنچایاگیا،جہاں اس کی نمازِجنازہ اداکردی گئی۔

محمد اقبال خوشاب کےگاؤں برج مہرہ میں کا رہنے والا تھا اقبال کی شہادت پر اسکے بوڑھے ماں باپ کو اس سے بچھڑنے کا غم تو ہے لیکن اس کی شہادت پر فخربھی ہے۔

محمد اقبال کا ایک نوماہ کابیٹا کاشان اقبال ہے، اقبال نے فوج میں پانچ سال پہلے شمولیت اختیار کی تھی اوروہ دوبھائیوں میں سب سے بڑاتھا۔

اس کا چھوٹا بھائی ابھی پڑھ رہاہے لیکن اس کا ارادہ بھی بھائی کےنقشِ قدم پرچلنےکا ہے۔

اس کے بھائی کا کہنا ہے " میں بھی بھائی کی طرح جان قربان کردونگا۔"

کامرہ ائیر بیس پر حملہ جمعرات کی رات کو کیا گیا تھا اور اس حملہ کی زمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔ ادھر رحمان ملک نے کہا ہے کہ کامرہ ائیر بیس پر حملہ کرنیوالےچار دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے اوران کا تعلق وزیرستان سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں