پرکشش مردوں میں نامزد ہونا قیامت کی نشانی ہے فہد مصطفیٰ

فواد خان اور عمران عباس بھی دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد ہوئے تھے۔

فواد خان اور عمران عباس بھی دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد ہوئے تھے۔

نامور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے خود کو پُرکشش مردوں کی فہرست میں شامل ہونے پر اسے قیامت کی نشانی قرار دیا۔

چند روز قبل پاکستان کے نامور اداکار فواد خان اور عمران عباس کو دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد ہونے کا اعزاز حاصل ہواتھا، بعد ازاں اس فہرست میں ایک اور پاکستانی اداکار عماد عرفانی کااضافہ ہوا اوراب اس لسٹ میں خود کو پاکستان کا سلمان خان کہنے والے اداکار فہد مصطفیٰ بھی شامل ہوگئے ہیں۔

تاہم فہد مصطفیٰ نے خود کو پُرکشش مردوں کے لیے نامزد ہونے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قیامت کی نشانی قرار دے دیا۔ شاید فہد کو یقین نہیں آرہا کہ وہ بھی دنیا کے پُرکشش مردوں کے لیے نامزد ہوسکتے ہیں۔




فہد کے ٹوئٹ کے جواب میں ان کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ''یہ قیامت کی نشانی نہیں، بیشک اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے، ہمیں آپ پر بے حد فخر ہے آپ ہمیشہ بہترین کام کرتے رہیں آپ کی صورت کے ساتھ سیرت بھی بہت اچھی ہے اور اسی وجہ سے آپ کی عزت ہے۔''

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BpN9riaFi6q/"]

Load Next Story