وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سے ملاقات سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر گفتگو

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا


ویب ڈیسک October 23, 2018
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، مشیرتجارت عبدالرزاق داوٴد، وزیر مملکت ہارون شریف اور سفیر خان ہشام بھی موجود تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آنے والے 3 سے 6 ماہ پاکستان کے لیے سخت ہیں، وزیراعظم

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، وزیراعظم اور شاہ سلمان کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں