اجناس کی عالمی منڈیاں گزشتہ ہفتے دباؤ کا شکار
تانبے وجست سمیت صنعتی دھاتوں، چینی، مکئی اور گندم کی قیمتوں میں کمی۔
لاہور:
دنیا بھر میں زری پالیسیاں سخت کیے جانے کے خدشات پر اجناس کی عالمی منڈیاں گزشتہ ہفتے دباؤ کا شکار ہوگئیں تاہم خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران لندن انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی جولائی کے لیے قیمت 104.68 ڈالر سے بڑھ کر 105.93 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ سوئٹ کروڈ کی قیمت 96.14 ڈالر سے بڑھ کر97.63 ڈالر فی بیرل پر آگئی، سرمایہ کاروں نے سرمائے کو تحفظ دینے کے لیے گزشتہ ہفتے سونے کی خریداری میں اضافہ کردیا جس کے نتیجے میں لندن بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1386 ڈالر سیت بڑھ کر 1391.25 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت گزشتہ ہفتے 22.60 ڈالر سے گھٹ کر 21.69 ڈالر فی اونس رہ گئی۔
پلاٹینم کی قیمت 1505ڈالر سے گھٹ کر1448ڈالر فی اونس، پلاڈیم 754 ڈالر سے کم ہو کر 728 ڈالر فی اونس ہوگئی، بنیادی یا صنعتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی گزشتہ ہفتے کمی ہوئی، لندن میٹل ایکسچینج میں تانبے کی قیمت 7245ڈالر سے گھٹ کر 7089ڈالر فی ٹن، الومینیم کی 1953 ڈالر سے کم ہو کر1858 ڈالر فی ٹن، ٹین کی 21 ہزار ڈالر سے گھٹ کر20 ہزار 240 ٹن، کلئی کی 15050 ڈالر سے نیچے آکر 14318ڈالر فی ٹن اور جست کی قیمت ایک ہفتے میں 1908.25ڈالر سے گھٹ کر1858ڈالر فی ٹن ہوگئی، خام چینی کی قیمت 16.68 سینٹ سے کم ہو کر16.59 سینٹ فی پاؤنڈ اور سفید چینی کی قیمت 479ڈالر سے گھٹ کر 474.3 ڈالر فی ٹن ہوگئی، مکئی اور گندم کی قیمتوں میں بھی گزشتہ ہفتے کمی ہوئی۔