فیصل واوڈا کو والو مین کی نوکری دینے کو تیار ہوں وزیراعلیٰ سندھ

فیصل واوڈا کی سندھ کا پانی بند کرنے کی بات سمجھ سے باہر ہے، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک October 23, 2018
فیصل واوڈا کی سندھ کا پانی بند کرنے کی بات سمجھ سے باہر ہے، مراد علی شاہ۔ فوٹو : پی پی آئی

لاہور: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کو اگر والو مین کی نوکری چاہیے تو میں دینے کو تیار ہوں۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے والے کم عقل ہیں، فیصل واوڈا کی سندھ کا پانی بند کرنے کی بات سمجھ سے باہر ہے تاہم فیصل واوڈا کو اگر والو مین کی نوکری چاہیے تو میں دینے کو تیار ہوں۔


وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ورکس اینڈ سروس سمیت دیگر محکموں کی جو تفصیلات مانگی ہم نے دیں تاہم چیف جسٹس نے سندھ حکومت کے 10 سالہ دور کا ریکارڈ مانگا ہے، ریکارڈ فراہم کرنا چھوٹا کام نہیں، وقت لگے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔