گورنر خیبرپختونخوا نے ضمنی انتخاب میں بھائی کو ٹکٹ دینے کی غلطی تسلیم کرلی

بحیثیت نظریاتی کارکن موروثی سیاست کے خاتمے پر یقین رکھتاہوں، گورنر


ویب ڈیسک October 23, 2018
پارٹی میں موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کروں گا، گورنرشاہ فرمان، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: گورنر خیبر پختونخوا شاه فرمان نے پشاور کے ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار ہونے والے اپنے بھائی کو ٹکٹ دینے کی غلطی تسلیم کر لی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ پی کے 71 ضمنی انتخابات میں بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ غلط تھا، میں اس غلطی کو تسلیم کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت نظریاتی کارکن موروثی سیاست کے خاتمے پر یقین رکھتاہوں اور پارٹی میں موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کروں گا جب کہ مستقبل میں اپنے خاندان کے کسی فرد کو پارٹی ٹکٹ کے لیے سفارش نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پشاور کی صوبائی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھی، اے این پی نے میدان مارلیا

واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پشاور کے حلقے پی کے 71 پر حکمران جماعت تحریک انصاف کو اپ سیٹ شکست ہوئی جہاں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی چھوڑی ہوئی نشست عوامی نیشنل پارٹی نے چھین لی۔ گورنر شاہ فرمان کے بھائی ذوالفقار خان کو عوامی نیشنل پارٹی کے صلاح الدّین خان نے ہرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔