امریکا کا جوہری اسلحے کی تیاری جاری رکھنے کا اعلان

چین اور روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری ناگزیر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


ویب ڈیسک October 23, 2018
چین اور روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری ناگزیر ہے۔ فوٹو : فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطرناک ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنے جوہری اسلحے کے ذخیرے میں اضافے سے دست بردار نہیں ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری ناگزیر ہے اور ان ممالک کو صورت حال کی سنگینی کا پوری طرح ادراک ہونے تک اسلحہ تیار کرتے رہیں گے۔

امریکی صدر نے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق بیان 1987ء میں روس سے کیے جانے والے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز معاہدے سے دست بردار ہونے کے بعد جاری کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک زیادہ رینج کے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کے پابند تھے۔

یہ پڑھیں: امریکا کا روس سے ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

دوسری جانب روس نے امریکا کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق تاریخی معاہدے سے نکلنے کے عمل کو 'بہانہ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا چند مراعات کے حصول کے لیے ڈرامہ بازی کر رہا ہے، امریکا نے مزید ہتھیار تیار کیے تو روس بھی خاموش نہیں بیٹھے گا۔

واضح رہے کہ 1987ء میں اُس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن اور روسی صدر میخائل گوربا چوف کے درمیان 3 سو سے 3400 کلومیٹر کی رینج والے کروز اور بیلسٹک میزائل کی تیاری پر پابندی سے متعلق معاہدہ طے پایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں