تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم پر چھاپہ 9ڈاکٹر غیر حاضر شوکاز نوٹس جاری
ایم ایس کےتاخیرسےپہنچنےپرڈپٹی کمشنرسانگھڑ کا اظہارناراضی، میونسپل کمیٹی کا بھی دورہ، شہرکی صفائی میں بہتری کی ہدایت.
ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم پر چھاپہ14 میں سے 9 ڈاکٹر غیرحاضر، ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری، ایم ایس سے بھی پوچھ گچھ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اکرم خواجہ نے تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم پر چھاپہ مارا، اسپتال کے 14 میں سے 9 ڈاکٹر غیرحاضر تھے، جن میں ڈاکٹر غلام علی، ڈاکٹر فضل شاہ، ڈاکٹر اسلم میمن، ڈاکٹر زرینہ شاہ، ڈاکٹر شہنیلا میمن، ڈاکٹر یعقوب سمیت دیگر شامل ہیں۔ غیر حاضر ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
جبکہ ایم ایس ڈاکٹر امیر علی شیخ بھی تاخیر سے پہنچے تو ڈی سی نے شدید برہمی کا اظہار کیا، ڈاکٹروں کے بند آفس، جنرل وارڈ کے ٹوٹے پھوٹے بیڈ اور دیگر شعبوں کی فلمبندی کروائی۔علاوہ ازیں ڈی سی نے میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کا بھی دورہ کیا اور چیف میونسپل آفیسر سے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل چیک کیے۔
واٹر سپلائی کی جلی ہوئی موٹرکو دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور فوری طورپر درست کروانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے میونسپل کمیٹی کے سی ایم او کو 15 روز کے اندر شہر میں صفائی اور سڑکوں پر سے پانی نکالنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ نے ڈی سی کی ٹنڈوآدم آمد کو شہریوں سے خفیہ رکھا۔