بجٹ سے غریب صارف تباہی کے دہانے پر چلا جائیگا شکیل بیگ

زیادہ نقصان ملازمت پیشہ صارفین کا ہوگا، رمضان سے قبل ہی اشیا مہنگی کردی گئی ہیں

زیادہ نقصان ملازمت پیشہ صارفین کا ہوگا، رمضان سے قبل ہی اشیا مہنگی کردی گئی ہیں. فوٹو : ایکسپریس

کنزیومررائٹس پروٹیکشن کونسل آف پاکستان (سی پی پی سی) کے چیئرمین شکیل احمدبیگ نے مالی سال 2013-14 کے بجٹ کومراعات یافتہ طبقے کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی اشرافیہ کوفائدہ پہنچانے کا بجٹ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس بجٹ سے غریب صارف نہ صرف متاثرہوگا بلکہ تباہی کے دہانے پر چلا جائے گا، موجودہ بجٹ سے سب سے زیادہ نقصان ملازمت پیشہ صارفین کا ہوگا جو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رحمتوں اوربرکتوں والا مہینہ آنے والا ہے۔




رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہمیشہ اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ حکومتیں تمام تراقدامات کے باوجودناکام رہتی ہیں اوراس سال بھی رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے غائب کردی جاتی ہیں۔ چیئرمین سی پی پی سی نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدوں کا پاس رکھے اورتمام صارفین کو فائدہ دیں تاکہ عوام کو جمہوریت کاثمرحاصل ہوسکے۔
Load Next Story