عراق میں کار بم دھماکا 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

مارکیٹ کی پارکنگ میں کھڑی بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اُڑادیا گیا


ویب ڈیسک October 23, 2018
بارود سے بھری کار کو مارکیٹ کے قریب دھماکے سے اُڑا دیا گیا (فوٹو : فائل)

عراق کے پُرہجوم بازار میں خوف ناک کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر موصل کے علاقے قاریہ کے ایک پُررونق بازار میں رش کے دوران پارکنگ میں کھڑی گاڑی زرودار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 5 سے زائد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

کار بم دھماکے سے شاپنگ مال اور ریسٹورنٹ کو بری طرح نقصان پہنچا اور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ کار بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے اُڑائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بارود سے بھری کار کو شاپنگ مال اور ریسٹورنٹ کے قریب پارک کیا گیا تھا اور رش کے بڑھتے ہی کار کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا، تاحال کسی شدت پسند گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں