جامعہ کراچی ایم اے ڈبل ایم اے کے امتحانی فارم 18 جون تک جمع ہونگے

ایم بی اے مارننگ پروگرام کی فیس 20 جون تک جمع کرائی جاسکتی ہے


Staff Reporter June 16, 2013
ایل ایل ایم طلبا اپنا مقالہ 15ستمبر تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کرا ئیں۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے تحت ایم اے، ڈبل ایم اے سال اول ودوئم (پرائیویٹ) کے امتحانی فارم17 اور18 جون کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

طلبا اپنے امتحانی فارم 2700 روپے فیس مع 300 روپے لیٹ فیس کے ساتھ بینک کائونٹر ز واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی میں جمع کرا سکتے ہیں جبکہ2006 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل طلبا کو فیس کے علاوہ 5 ہزار روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانا ہونگے۔

واضح رہے کہ ایم اے پرائیوٹ وریگولر امتحانات برائے 2012 کا آغاز 26 جون سے ہوگا

٭جامعہ کراچی کے تحت ایم بی اے بینکنگ مارننگ پروگرام (پانچویں بیچ) کی سیمسٹر امتحانی فیس 20 جون تک جمع کرائی جاسکتی ہے، طلبا فیس یوبی ایل بینک (کراچی یونیورسٹی کیمپس برانچ ) میں جمع کراسکتے ہیں۔



٭ ناظم امتحانات جامعہ کراچی کی جانب سے ایل ایل ایم سال آخر کے طلبا کو اپنا مقالہ جمع کرانے کیلیے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں، طلبا اپنے متعلقہ کالجوں میں 15 ستمبر تک بغیرلیٹ فیس کے اور اس کے بعد 30 اکتوبر تک 1500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ تھیسس جمع کراسکتے ہیں۔ تھیسس کے ساتھ 1500 روپے کا پے آرڈر بنام ناظم امتحانات جامعہ کراچی اور دیگر ضروری کاغذات جمع کرانا لازمی ہیں، ایسے طلبا جو فیل ہوچکے ہیں اور صرف زبانی امتحان میں شرکت کریں گے انھیں تھیسس کی 4 کاپیاں مع 7500 روپے کاپے آرڈر جبکہ صرف تھیسس میں فیل ہونے والے طلبا دوبارہ تحریر کیے گئے تھیسس کی2 کاپیاں مع7500 روپے کا پے آرڈر بنا م ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے ساتھ متعلقہ کالجوں میں جمع کراسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔