راجکمار ہیرانی کا عامر خان کی ڈوبتی فلم ’مغل‘ کو سہارا دینے کا فیصلہ

راجکمار ہیرانی اور عامر خان فلم ’تھری ایڈیٹ‘ اور ’پی کے‘ جیسی مشہور زمانہ فلمیں ایک ساتھ کرچکے ہیں


ویب ڈیسک October 23, 2018
راجکمار ہیرانی اور عامر خان فلم ’تھری ایڈیٹ‘ اور ’پی کے‘ جیسی مشہور زمانہ فلمیں ایک ساتھ کرچکے ہیں (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے بالی ووڈ کے پرفیکشنسٹ عامر خان کی بننے والی فلم 'مغل' کو سہارادینے کا فیصلہ کیا ہے جو جنسی ہراسانی کے معاملے کے باعث بننے سے قبل ہی ڈوبنے لگی ہے۔

بالی ووڈ میں پے درپے جنسی ہراسانی کے واقعات کے بعد کئی نامور ہدایت کاروں کو فلمیں چھوڑنی پڑگئی ہیں جس میں سے سب سے بڑا نام سبھاش کپور کا بھی ہے جوکہ فلم 'مغل' کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ہدایت کار پر جنسی ہراسانی کے الزام کے بعد اداکار عامر خان نے فلم چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس فلم کے ڈوبنے کا امکان قوی ہوگیا تھا تاہم راجکمار ہیرانی نے فلم کے لیے اپنی خدمات پیش کرکے اس پروجیکٹ میں جان ڈال دی ہے جس کے بعد امکان ہے کہ سبھاش کپور اس فلم سے الگ ہوجائیں گے اور ان کی جگہ ہیرانی فلم کی ڈائریکشن کے فرائض انجام دیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے پرفیکشنسٹ عامر خان نے دو روز قبل ہدایت کار راجکمار ہیرانی سے ملاقات کی جہاں انہوں نے ہدایت کار کو فلم کا اسکرپٹ بیان کیا جب کہ ہدایت کار کی جانب سے بھی فلم کا اسکرپٹ سننے کے بعد مثبت ردعمل پیش کیا گیا تاہم راجکمار ہیرانی نے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عامرخان کا جنسی ہراسانی میں ملوث ہدایت کارکی فلم چھوڑنے کا اعلان

واضح رہے کہ اداکار عامر خان اور راجکمار ہیرانی کو بالی ووڈ انڈسٹری کی بہترین جوڑی کہا جاتا ہے جنہوں نے صرف 'تھری ایڈیٹ ' اور 'پی کے' جیسی نامور فلموں کے ذریعے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے اور بہترین کہانی کی بدولت فلموں میں ایسی روح پھونکی کہ شائقین بار بار فلم دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں