ہواوے نووا تھری سیریز روایات سے بہت آگے
نووا کے ڈیزائن میں فیشن کے انداز ہیں اور اسی لیے بہت سے نوجوان صارفین پہلی بارلانچنگ کےبعد سے ہی اسے استعمال کررہے ہیں
پاکستان میں 'ہواوے نووا تھری' کی آمد کے بعد صارفین خصوصاً نوجوانوں نے اسے بہت پسند کیا ہے جس کی کئی وجوہ سامنے آئی ہیں۔
کسی بھی پروڈکٹ کو پرکھنے کے کئی پیمانے ہوتے ہیں۔ اوّل یہ کہ کمپنی اپنے برانڈ کا کتنا خیال رکھتی ہے؟ یا پھر ہارڈویئر پر کتنی ایپس چل سکتی ہیں یا پروڈکٹ کن صارفین کےلیے بنائی گئی ہے۔
ہواوے مصنوعات کا ڈیزائن، بڑی بیٹری، بینک جیسے سیکیورٹی لیول اور دیگر خواص اسے کاروباری یا پروفیشنل ڈیوائس کا درجہ دیتے ہیں۔ یہ صارفین کا اختیار ہے کہ وہ جیسے چاہیں کسی اسمارٹ فون کو اپنی پسند کا لیبل دیں، تاہم پاکستان میں پہلی مرتبہ ہواوے نووا سیریز کی لانچنگ کے بعد ہواوے کو ایک اور عنوان ملا ہے؛ اور وہ یہ ہے کہ ہواوے کمپنی فیشن اور اسٹائل کے تحت ڈیوائس بناتی ہے۔
نووا کے ڈیزائن میں فیشن کے انداز ہیں اور اسی لیے بہت سے نوجوان صارفین پہلی بار لانچنگ کے بعد سے ہی اسے استعمال کررہے ہیں۔ نوجوان انفرادیت، اسمارٹ فون کی ظاہری شکل اور انٹرٹینمنٹ کو پسند کرتے ہیں اور ہواوے کی نووا سیریز ان تمام معیارات کو پورا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ منظرِ عام پر آنے کے بعد ہوواے نووا سیریز مضبوط سے مضبوط تر اور مستحکم ہوتی جارہی ہے... اور اب دو نئی ڈیوائسز اس سیریز میں شامل ہوچکی ہیں جن میں ہواوے نووا تھری اور ہواوے نووا تھری آئی شامل ہیں۔
نووا سیریز میں ہمیشہ سے ہی بہترین سیلفی فیچرز اور ٹیکنالوجی پر توجہ رکھی گئی ہے جو اب نووا تھری میں بھی برقرار ہے بلکہ پہلے کے مقابلے میں کئی گنا بہتر ہے۔ ہواوے نووا تھری میں بہترین ایکسپریشن کےلیے نئے ٹولز رکھے گئے ہیں۔ ان میں بیزل ڈسپلے کی کمی، ان گنت کلر آپشنز، اے آئی فیچرز، ہارڈویئر ایچ ڈی آر ایفیکٹس، تھری ڈی کیو ایموجیز اور بہت کچھ شامل ہے۔ نوجوانوں کے ان من پسند فیچرز سے ہواوے پرامید ہے کہ نووا تھری سیریز مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائے گی۔
https://www.youtube.com/watch?v=6wBSGWWYxyc
ہواوے نووا تھری سیریز میں 6.3 انچ اسکرین وائڈ آسپیکٹ ریشیو کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے جس میں بیزل کم سے کم ہے اور پوری باڈی کو بہتر گرفت کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے یہ فیشن ایبل ہے اور دیکھنے میں دیدہ زیب ہے۔ بیک پینل کے دھاتی چیسس پر شفاف شیشے کی تہہ لگائی گئی ہے۔ اس کے نیچے دیدہ زیب رنگ موجود ہیں جو ڈیوائس کو ایک نیا روپ دیتے ہیں۔
اپنے کواڈ کیمرے کی بدولت آپ نووا سیریز سے حیرت انگیز سیلفی لے سکتے ہیں۔ فرنٹ کیمرا 24 میگا پکسل اور اس کے ساتھ ہی 2 میگا پکسل کیمرہ ہے جو سیلفی کو ایک نیا معیار دیتا ہے۔ f/2.0 وائیڈ اپرچر، ہائی ریزولوشن لینس، پروفیشنل ڈیپتھ کے ساتھ حقیقی اور زندگی سے بھرپور سیلفیز لینے میں مدد کرتا ہے۔ ایک جانب تو ہواوے نووا تھری سیریز ڈی ایس ایل آر کیمرے کی طرح کوالٹی فراہم کرتی ہے تو دوسری جانب بوکے ایفیکٹ سے تصاویر حقیقت کے قریب دکھائی دیتی ہیں۔
ترپ کا پتّا یہ ہے کہ اسمارٹ سیلفی کو اے آئی (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) سے مزید دیدہ زیب بنانا ممکن ہے جو ہواوے کمپنی کی سیلفی لیبارٹری کی پیشکش ہے۔ اس ضمن میں بھرپور تحقیق اور کاوشوں کا دخل ہے۔ اس میں ایک بہت بڑے سیلفی ڈیٹابیس کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یوزر معمولی کوشش سے دلکش و حسین تصاویر لے سکتے ہیں۔
سائنسی تکنیک کے ذریعے نوجوان طبقے کو راغب کرنے اور انہیں حیرت انگیز سیلفیاں لینے میں مدد دینے کے بعد نووا سیریز کو ایک نیا عنوان ملا ہے جو بزنس فون کے پہلے لیبل سے قدرے مختلف ہے۔
ہواوے نووا سیریز اس قیمت میں سیلفی کےلیے سب سے بہتر اور آئیڈیل ڈیوائس ہے اور یہی خاصیت اسے 'میڈ فار یوتھ' (نوجوانوں کےلیے خاص) بناتی ہے۔
ہواوے کنزیومر بزنس گروپ
ہواوے کنزیور بزنس گروپ (سی بی جی) کمپنی کے تین گروپس میں سے ایک ہے جو اسمارٹ فونز، ویئریبلز، ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپس بناتا ہے۔ اس کی مصنوعات اور سروسز دنیا کے 170 ممالک میں فراہم کی جارہی ہیں جن میں ترقی پذیر دنیا کے ممالک سرِفہرست ہیں۔
ایک سال میں کمپنی نے غیرمعمولی ترقی کی ہے اور عالمی سطح پر ایک اہم برانڈ کی شناخت بنا کر کئی اعزاز حاصل کیے ہیں۔ ان میں 2018 میں برانڈز موسٹ ویلیو ایبل گلوبل برانڈز لسٹ میں 48 ویں پوزیشن، فوربس ویلیو ایبل برانڈز میں 25 ویں پوزیشن اور فورچیون 500 میں شمولیت جیسے اعزازات شامل ہیں۔