شمالی وزیرستان سے اغوا گیس کمپنی کے چاروں ملازمین قتل

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے چاروں ملازمین کے قتل کی تصدیق کر دی


ویب ڈیسک October 23, 2018
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے بھی چاروں ملازمین کے قتل کی تصدیق کر دی ۔ فوٹو: فائل

پاک افغان سرحدی علاقے سے آئل اینڈ گیس کمپنی کے اغوا ہونے والے چاروں ملازمین کو قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے آبا خیل سے آئل اینڈ گیس کمپنی کے 4 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا تھا جن کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔

اب خبر آئی ہے کہ مغویوں کو قتل کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اغوا ہونے والے آئل اینڈ گیس کمپنی کے چاروں ملازمین کو قتل کردیا گیا ہے جن میں فورمین، ڈرائیور، ایف سی اہلکار اور مزدور شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اغوا ہونے والے ملازمین میں ایک مقامی اور باقی غیرمقامی ہیں جنہیں آج ہی اغوا کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔