نیوزی لینڈ سے میچ انگلینڈ کیلیے کوارٹر فائنل بن گیا
فتح ہی میزبان ٹیم کو آگے پہنچاسکتی ہے، کیویز کی پوزیشن قدرے بہتر.
چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کا نیوزی لینڈ سے میچ کوارٹر فائنل بن گیا، اتوار کو میزبان ٹیم کو کیویز کیخلاف فتح سے کچھ کم درکار نہیں ہوگا۔
گروپ ' اے ' میں دو راؤنڈ کی تکمیل کے باوجود ابھی چاروں ٹیموں کیلیے یکساں مواقع ہیں، سردست کیویز 3 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ الیسٹرکک الیون دو میچز میں ایک فتح کی بدولت دو پوائنٹس ہی حاصل کرپائی، سری لنکا نے بھی 2 پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں جبکہ آسٹریلیا کو بارش کے سبب نیوزی لینڈ سے ڈرا ہوجانیو الے مقابلے کا واحد پوائنٹ مل پایا ہے، انگلینڈ کو سری لنکا سے دوسرے لیگ میچ میں شکست نے مشکل میںڈال دیاہے، ٹرافی کے لیے فیورٹ انگلینڈ کا مضبوط بولنگ اٹیک سری لنکا کیخلاف اپنی ٹیم کے مجموعے 293رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہا تھا۔
پاکستان کے بعد انگلش ٹیم کے بولنگ اٹیک کو ایونٹ کا دوسرا بہترین اٹیک گردانا جارہا ہے، کیویز کیخلاف انگلش ٹیم پر زیادہ دباؤ ہوگا کیونکہ فتح ہی انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچاسکتی ہے جبکہ ناکامی کی صورت میں بھی کیویز کے فائنل فور میں جانے کا امکان باقی رہے گا، اگر اتوار کو آسٹریلیا نے اپنے آخری مقابلے میں سری لنکا کوشکست سے دوچار کیا ،کارڈف میں اتوار کو بیٹنگ کیلیے سازگار وکٹ پر میزبان ٹیم کی جانب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیے جانے کا قوی امکان ہے، ان فارم الیسٹرکک، ای ین بیل، روٹ اور بوپارا سے عمدہ کھیل کی توقع ہے۔
انگلینڈ کیلیے جوناتھن ٹروٹ کی دستیابی ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے، جنھیں انجری درپیش ہے،اگر ٹم بریسنن پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بن پائے تو انگلینڈ فاسٹ بولر اسٹیون فن یا آف اسپنر جیمز ٹریڈ ویل سے بولنگ کی شروعات کراسکتا ہے، دوسری جانب کیوی ٹیم کیلیے بیٹنگ لائن ابھی تک تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، انگلینڈ کیخلاف سیریز میںلگاتار دو سنچریاں جڑنے والے اوپنر مارٹن گپٹل ٹرافی کے ابتدائی دونوں میچز میں کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل پائے ہیں، اسی طرح کپتان برینڈن میک کولم کا بیٹ بھی رنز اگلنے میں ناکام رہا ہے، تاہم بولنگ میں پیسر مچل میک کلینگن، کائل ملز اور ناتھن میک کولم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔