وارنر کی مے نوشی کرکٹ آسٹریلیا ماہرسے مشورہ لینے پر مجبور

رائے سامنے آنے کے بعد سدباب کیلیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے، سدرلینڈ.

رائے سامنے آنے کے بعد سدباب کیلیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے، سدرلینڈ۔ فوٹو: فائل

کرکٹ آسٹریلیا نے مے نوشی میں دھت ہوکر انگلش کرکٹر جوئے روٹ پر حملہ کرنے والے ڈیوڈ وارنر کے معاملے پر پروفیشنل کی خدمات لینے پر غور شروع کردیا۔

متنازع اوپنر کو اگرچہ اس معاملے پر 11 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کردینے کے علاوہ ایشز سیریز تک معطل کردیاگیا ہے، جس میں وہ ٹرافی کے دیگر میچز کے علاوہ آسٹریلیا کے دونوں وارم اپ میچز نہیں کھیل پائیں گے، کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ بھی گذشتہ دنوں سخت الفاظ میں وارنر کے عمل کی مذمت کرچکے ہیں، اس واقعے کے وقت دیگر پانچ آسٹریلوی کرکٹرز بھی موجود تھے، سدرلینڈ نے کہاکہ ہم اپنے کرکٹرز کے ایسے رویے پر ماہرین کی آرا لیں گے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے ضروری اقدامات اٹھائے جاسکیں۔




مقامی اخبار کے قلمکار میلکولم کون نے بتایا کہ میں نے آئی پی ایل کے دوران تین آسٹریلین کرکٹرز سے رابطہ کیا تھا اور انھوں نے بھی مجھے بتایا تھا کہ اوپنر وارنر نشے میں دھت تھا، واضح رہے کہ وارنر آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ پر تنقیدی مضمون لکھنے پر کون سمیت دو آسٹریلین صحافیوں سے سماجی میڈیا پر الجھ پڑا تھا، جس پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ان پر جرمانہ بھی عایدکیاگیاتھا،میلکولم کون نے مزید کہا کہ مجھے آسٹریلین کرکٹر نے بتایا تھا کہ جس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی وہ ہم سے الجھا تھا اور وقت بھی وہ اپنے ہوش میں نہیں تھا۔
Load Next Story