گول مال گینگ کی فلم ’سمبا‘ میں دھماکے دار انٹری

رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی


ویب ڈیسک October 24, 2018
رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی نئی آنے والی فلم 'سمبا' میں فلم 'گول مال سیریز' کا گینگ دھماکے دار انٹری دے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی رنویر سنگھ کی فلم 'سمبا' کو مزید چار چاند اور منفرد بنانے کے لیے فلم میکرز نے مشہور فلم 'گول مال' کے گینگ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس گینگ میں اجے دیوگن کے علاوہ ارشد وارثی، کنال کیمو، تشار کپور اور شریاس تالپڑے شامل ہیں۔



روہت شیٹھی نے فلم سمبا میں اپنے ہی سو کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم 'گول مال' کے کرداروں کو تقریباً ایک سال مکمل ہونے پر خاص منظر میں انٹری کرانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس خصوصی مناظر کو 29 اکتوبر کو حیدر آباد میں فلمایا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رنویر سنگھ کی فلم 'سمبا' کی پہلی جھلک سامنے آگئی

واضح رہے کہ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم 'سمبا ' میں رنویر سنگھ کے مد مقابل سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ڈیبیو کر رہی ہیں یہ فلم 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔