جنوبی کورین میچ میں شمالی کورین ترانہ بج گیا

اس حوالے سے اے ایف سی کو باقاعدہ شکایتی خط لکھیں گے، سیئول کی فٹبال اتھارٹیز


AFP October 24, 2018
اس حوالے سے اے ایف سی کو باقاعدہ شکایتی خط لکھیں گے، سیئول کی فٹبال اتھارٹیز۔ فوٹو: فائل

میچ سے قبل منتظمین نے جنوبی کوریا کے اردن سے میچ سے قبل شمالی کوریا کا ترانہ بجا دیا۔

انڈونیشیا میں اے ایف سی انڈر 19 چیمپئن شپ کوالیفائر کے دوران منتظمین نے جنوبی کوریا کے اردن سے میچ سے قبل شمالی کوریا کا ترانہ بجا دیا، جس پر کوچنگ اسٹاف نے غلطی کی نشاندہی کی، اگرچہ بعد میں درست ترانہ بجایا گیا مگر میچ کے بعد نہ صرف جنوبی کورین پلیئرز نے احتجاج کیا۔

سیئول کی فٹبال اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے اے ایف سی کو باقاعدہ شکایتی خط لکھیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔