اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائیجیریا کو جنگی طیارے فروخت کرنے کی اجازت دیدی

پاکستان اور نائیجیریا کے حکام کے درمیان معاہدہ حال ہی میں طے پایا تھا۔


Zafar Bhutta October 24, 2018
پاکستان اور نائیجیریا کے حکام کے درمیان معاہدہ حال ہی میں طے پایا تھا۔ فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائیجیریا کو 3 جنگی جہازوں کی فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائیجیریا کو 3 جے ایف 17 جنگی جہازوں کی فروخت کے لیے ضمانتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ جنگی جہاز نائیجیریا کی فضائیہ کو 184.3 ملین ڈالر میں فروخت کیے جائیں گے جس سے زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کو سہارا ملے گا۔

وزارت دفاعی پیداوار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ضمانتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے سمری ارسال کی تھی۔ اس ضمن میں پاکستان اور نائیجیریا کے حکام کے درمیان معاہدہ حال ہی میں طے پایا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں