جعلی اکاؤنٹس اومنی گروپ کا چیف فنانشنل افسر لندن سے جدہ پہنچنے پر گرفتار

انٹرپول نے گرفتاری سے آگاہ کیا، چندروزمیں واپس لایا جائیگا،اسلم مسعودتحقیقات شروع ہونے پر9 جنوری کوفرارہوگیا تھا۔


Saleh Mughal October 24, 2018
گرفتاریمنی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں بہت بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایف آئی اے کومطلوب اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کو لندن سے جدہ پہنچنے پر انٹرپول نے گرفتارکرکے پاکستانی حکام کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کی حوالگی اور پاکستان واپسی کیلیے ایک سے دو روز میں ٹیم تشکیل دی جائیگی۔آئی این پی کے مطابق ملزم اسلم مسعود منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے آغاز پر 9 جنوری کو پاکستان سے فرار ہوگیا تھا۔

ملزم اسلم مسعودکی گرفتاری بہت بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے، 35 ارب سے شروع ہوکر ایک کھرب تک پہنچنے والے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث افراد کے گرد تیزی سے گھیرا تنگ ہورہا ہے۔ملزم کو پاکستان منتقل کرنے کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلم مسعودکیخلاف منی لارنڈرنگ کے مقصدکیلیے مختلف لوگوں کے شناختی کارڈاستعمال کرکے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے اور دیگر الزامات کے تحت ایف آئی اے کراچی میں مقدمہ نمبر 4/2018 درج ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں