کورنگی مہران ٹاؤن میں قبضہ مافیا کی ہنگامہ آرائی

پو لیس کا مظاہرین پر لاٹھی چارج ، آنسو گیس کی شیلنگ ،مظاہرین نے کو رنگی صنعتی تھانے کا گھیراؤکرلیا


Staff Reporter October 24, 2018
دستاویزات ہیں،کے ڈی اے افسران نے زمین کیسے بکنے دی،سپریم کورٹ افسران کیخلاف کارروائی کرے،مظاہرین۔ فوٹو: فائل

کورنگی مہران ٹاؤن میں محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفو رسمنٹ کیخلاف قبضہ مافیا نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

کے ڈی اے کے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفو رسمنٹ کی جانب سے مہران ٹاؤن کے مختلف سیکٹر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا جس میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا، آپریشن کے دوران کے ڈی اے حکام کے ہمراہ پولیس کی بھا ری نفر ی بھی موجو د تھی،مہران ٹاؤن کو رنگی میں کا رروائی کے دوران علاقہ مکینو ں کی بڑی تعداد نے احتجاج شروع کردیا۔

مشتعل مظاہرین نے پو لیس پر پتھراؤ کردیا ،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو رو کنے کیلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے مظاہرین پر لا ٹھی چا ر ج بھی کیا گیا جس پر مظاہرین مز ید مشتعل ہو گئے جس پر کے ڈی اے حکام نے آ پر یشن کو رو ک دیا اور وہا ں سے فر ار ہو گئے۔

مظاہرین نے کورنگی صنعتی علا قے کا گھیر او کر لیا اور شد ید نعر ے با زی کی مظا ہر ین میں خوا تین کی بھی بڑی تعداد موجو د تھی ہے جس پر پو لیس ایک با ر پھر تھا نے کے مظا ہر ین کو منتشر کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہر ان ٹاؤن کو رنگی میں ہم کئی سال سے آباد ہے ہما رے پاس دستاویزات بھی موجود ہے لیکن کے ڈی اے حکا م کی جانب سے غیر قانو نی طور پر کا رو ائی کی جا رہی ہے اگر دو با رہ کارروائی کی گئی تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے، کے ڈی اے افسران نے زمین کیسے بکنے دی، سپریم کورٹ افسران کیخلاف کارروائی کرے جبکہ کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ کہ مہران ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز میں غیر قانو نی تعمیر ات کی گئی جس کو مسما ر کر نے کے لیے عملہ پہنچا جس پر لینڈ ما فیا کے کا رندوں نے حملہ کر دیا ہم پر پتھراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے آپریشن کو روک دیا گیا ہے۔ 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں