سندھ پولیس کیلیے 6 شہروں میں ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان

پولیس ہاؤسنگ اسکیم کراچی، حیدرآباد، سکھر، بینظیرآباد، میرپورخاص اورلاڑکانہ میں بنائی جائیگی


Staff Reporter October 24, 2018
6شہروں میں زمین نہیں توایسی جگہیں دکھائی جائیں جہاں اسکیم بن سکتی ہو،آئی جی،دستیاب زمینوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی۔ فوٹو: فائل

سندھ پولیس کے جوانوں کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا جب کہ آئی جی سندھ نے پولیس کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کردیا۔

آئی جی سندھ سید کلیم امام نے پولیس کے جوانوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم بنانے کے احکامات دے دیے ہیں، آئی جی سندھ کے مطابق سندھ پولیس کی ہاؤسنگ اسکیم کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ میں بنائی جائے گی آئی جی سندھ نے آئی جی اسٹیٹ مینجمنٹ فدا حسین کو ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے احکامات جاری کردیے ہیں۔

آئی جی سندھ سید کلیم امام نے دستیاب زمینوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہے، آئی جی سندھ نے آئی جی اسٹیٹ مینجمنٹ فدا حسین کو ہدایت کی ہے کہ اگر سندھ کے 6 شہروں میں زمینیں موجود نہیں تو ایسی جگہیں دیکھی جائیں جہاں ہاؤسنگ اسکیم بنائی جاسکتی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں