شین وارن کینگروز کے کھیل سے ناخوش

لات رسید کرنے کی ضرورت ہے، سابق اسٹار


Sports Desk October 24, 2018
لات رسید کرنے کی ضرورت ہے، سابق اسٹار۔ فوٹو: فائل

سابق آسٹریلوی اسپن بولر شین وارن نے اپنے ملک کی موجودہ ٹیسٹ سائیڈ کو 'عام' قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے لات رسید کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان سے ابوظبی ٹیسٹ میں فلاپ بیٹنگ کے حوالے سے شین وارن نے کہاکہ کیا یہ ایک عام سی ٹیم نہیں ہے؟ ہم سب پہلے کی ہی طرح آسٹریلوی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن انھیں بھی فی الحال لات رسید کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ اچھا پرفارم نہیں کررہے۔

شین وارن نے مچل مارش کو نائب کپتان بنانے کے فیصلے پر بھی تنقید کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔